جوہانسبرگ،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے حال ہی میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی کو دیکھ کر ان کی کافی تعریف کی ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے لئے جنوبی افریقہ کے حالات میں کھیلنا آسان نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ اگلے سال ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ ٹیم میں ہندوستانی ٹیم کا اصلی امتحان ہوگا۔
ایک نجی اخبار کے ساتھ گفتگو میں گریم سمتھ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ہندوستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کھیل دکھایا ہے۔وراٹ کوہلی کی کپتان میں ہندوستانی ٹیم نے ایک بہت اچھا کام کیا ہے لیکن اگلے سال جنوبی افریقہ کا دورہ ہندوستانی ٹیم کے لئے مختلف اور مشکل ہو گا۔ہندوستان کے لئے جنوبی افریقہ کے حالت میں ڈھلنامشکل ہو گا لیکن اعتماد سے کوہلی اپنی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
اسمتھ نے ہندوستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور جنوبی افریقہ میں ہونے والے چیلنجوں کو لے کر کہا کہ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ دو سال میں اپنے گھریلو میدان کے ساتھ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہے، جہاں وکٹ سست رہتی ہے اور حالات ہندوستان کے گھریلو میدان میچ کیلئے ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں الگ ماحول کا سامنا ہوگا، جہاں ہندوستانی ٹیم کے لئے حقیقی امتحان جنوبی افریقہ میں ہوگا۔
آپ کو بتا دیں کہ ٹیم انڈیا نے گزشتہ 8ٹیسٹ سیریز جیت کر ہندوستان کے لئے تاریخ رقم کی، ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ مسلسل 9سیریز جیتنے کے ساتھآ سٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کی برابری کریں گے۔